English Translation
Narrated Al-Bara (may Allah be pleased with him): The first to come to us from Makkah was Mus'ab bin Umair, then Ibn Umm Maktum, who was blind. Both used to teach people the Quran. Then Bilal, Sa'd bin Abi Waqqas, and Ammar bin Yasir came. Then Umar bin Al-Khattab came with twenty Companions of the Prophet. Then the Prophet himself arrived. I never saw the people of Madinah so happy about anything as they were about the Prophet's arrival. Even the slave girls were saying: "The Messenger of Allah has come!" Before the Prophet arrived, I had already memorized Surah Al-A'la and several other short surahs.
Urdu Translation
سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہسب سے پہلے ہمارے پاس (مکہ سے) سیدنا معصب بن عمیر رضی اللہ عنہ آئے۔ ان کے بعد سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آئے (جو نابینا تھے) اور وہ دونوں لوگوں کو قرآن پڑھایا کرتے تھے پھر سیدنا بلال اور سعد بن ابی وقاص اور عمار بن یاسر رضی اللہ عنہم (آئے) پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے بیس صحابہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ آئے پھر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمتشریف لائے پس میں نے مدینہ والوں کو کسی بات سے اتنا خوش ہوتے نہیں دیکھا جتنا وہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے تشریف لانے سے خوش ہوئے یہاں تک کہ لونڈیاں بھی یہی کہنے لگیں کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمتشریف لائے اور نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمابھی (مدینہ میں) تشریف نہیں لائے تھے کہ میں (سورۃ الاعلیٰ: 1)”اپنے بہت ہی پاکیزہ رب کی پاکی بیان کر“اور مفصل کی کئی سورتیں پڑھ چکا تھا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1596]
