English Translation
Narrated Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with them both): The Prophet (peace be upon him) prepared an army and appointed Usamah bin Zaid (may Allah be pleased with him) as its commander, who was young. Some people criticized Usamah's leadership, so the Prophet said: "If you criticize Usamah's leadership, you also criticized his father's leadership before him. By Allah, his father was worthy of leadership and was among the most beloved people to me, and after him, this one (Usamah) is among the most beloved to me."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک لشکر تیار کیا اور اس کا سردار سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو مقرر کیا (جو نوعمر اور کمسن تھے) بعض لوگوں نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی سرداری پر طعن کیا تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”(لوگو!) اگر تم اسامہ کی سرداری پر طعن کرتے ہو تو اس سے پہلے تم نے اس کے باپ کی سرداری پر بھی طعن کیا، اللہ کی قسم! بیشک وہ (زید رضی اللہ عنہ) سرداری کے لائق تھا اور ان لوگوں میں سے تھا جو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں اور اس کے بعد یہ (اسامہ رضی اللہ عنہ) بھی مجھے محبوب ترین لوگوں میں سے ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1541]
