English Translation
Narrated Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with them both): The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever drags his garment out of pride, Allah will not look at him on the Day of Resurrection." Abu Bakr said: "My garment slips on one side when I walk, unless I take care of it." The Messenger of Allah said: "You are not one who does it out of pride."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو شخص غرور اور تکبر کی وجہ سے (کے لیے) اپنا کپڑا لٹکائے اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے روز (رحمت کی نگاہ سے) دیکھے گا بھی نہیں۔“سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میرا کپڑا چلنے میں ایک طرف لٹک جاتا ہے، اگر خیال رکھوں (اور مضبوط باندھوں) تو شاید نہ لٹکے تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”بیشک تو غرور اور تکبر سے یوں نہیں کرتا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1524]
