English Translation
Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "You will be gathered on the Day of Resurrection barefooted, naked, and uncircumcised." Then he recited the verse: "As We began the first creation, We will repeat it — a promise binding upon Us. Indeed, We shall fulfill it." (Quran 21:104) "And the first person to be clothed on the Day of Resurrection will be Ibrahim (peace be upon him)."
Urdu Translation
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم (قیامت کے دن ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بغیر ختنہ اکٹھے کیے جاؤ گے۔“پھر انھوں نے یہ آیت پڑھی:”جیسے ہم نے پہلی دفعہ پیدا کیا تھا اسی طرح دوبارہ کریں گے، یہ ہمارے ذمہ وعدہ ہے اور ہم اسے ضرور کر کے (ہی) رہیں گے۔“(الانبیاء: 104) اور قیامت کے دن سب سے پہلے ابراہیم علیہ السلام کو کپڑے پہنائے جائیں گے اور میری امت میں سے کئی لوگ بائیں (دوزخ کی) طرف کھینچ لیے جائیں گے تو میں کہوں گا کہ یہ تو میرے ساتھی ہیں، یہ تو میرے ساتھی ہیں۔ تو کہا جائے گا کہ یہ لوگ، جب آپصلی اللہ علیہ وسلمکی وفات ہو گئی تو اسلام سے پھر گئے تھے تو اس وقت میں وہی کہوں گا جو ایک نیک بندے (عیسیٰ علیہ السلام) نے کہا تھا کہ”اور میں جب تک ان میں رہا، ان پر گواہ رہا (ان کا حال دیکھتا رہا) .... تو زبردست ہے، حکمت والا ہے۔“(المائدہ: 117 , 118)[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1409]
