English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said: The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "The first group to enter Paradise will have faces shining like the full moon. They will not spit, nor will their noses run, nor will they need to relieve themselves. Their vessels will be of gold, their combs of gold and silver, their incense burners will burn aloeswood, and their sweat will smell like musk. Each of them will have two wives so beautiful that the marrow of their leg bones will be visible through their flesh."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”سب سے پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہو گا ان کی صورت چودھویں کے چاند کی طرح روشن ہو گی۔ ان لوگوں کو نہ تھوک آئے گا نہ ناک کا لعاب اور نہ وہ وہاں پاخانہ کریں گے، ان کے برتن وہاں سونے کے ہوں گے اور ان کی کنگھیاں سونے چاندی کی اور ان کی انگیٹھیوں میں عود سلگے گا اور ان کا پسینا مشک کا (یعنی کستوری جیسا خوشبودار) ہو گا، ان میں سے ہر ایک کے لیے ایسی حسین و جمیل اور نازک مزاج دو، دو بیویاں ہوں گی، جن کی پنڈلیوں کا گودا گوشت کے اندر سے دکھائی دے گا۔ اہل جنت میں نہ باہم اختلاف ہو گا اور نہ دشمنی، ان سب کے دل ایک ہوں گے وہ صبح و شام اللہ کی پاکی بیان کریں گے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1374]
