English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said to the people: "What will be your state when you will not receive a single dinar or dirham from the jizyah revenue?" Someone asked: "O Abu Hurayrah! How could that happen?" He said: "Yes! By the One in Whose Hand is Abu Hurayrah's soul! I say this based on the truthful and believed one (peace be upon him): 'The covenant of protection given to the People of the Book will be violated and the jizyah will cease.'"
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانھوں نے (ایک مرتبہ لوگوں سے) کہا کہ تمہارا کیا حال ہو گا جب جزیہ کی آمدنی میں سے ایک اشرفی یا ایک روپیہ بھی تم کو نہ ملے گا؟ کسی نے پوچھا کہ اے ابوہریرہ! تم کیا سمجھتے ہو، ایسا کیونکر ہو گا؟ انھوں نے کہا ہاں! قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں ابوہریرہ کی جان ہے کہ صادق و مصدوقصلی اللہ علیہ وسلمکے فرمانے سے (میں جانتا ہوں) لوگوں نے پوچھا کہ یہ کس سبب سے ہو گا؟ انھوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسولصلی اللہ علیہ وسلمکے ذمہ کی بےحرمتی کی جائے گی (مسلمان دغابازی کریں گے) پس اللہ تعالیٰ ذمیوں کے دل مضبوط کر دے گا اور وہ جزیہ نہ دیں گے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1346]
