English Translation
Umar ibn al-Khattab (may Allah be pleased with him) said: The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "We (Prophets) do not leave inheritance. Whatever we leave behind is charity (sadaqah)." The Messenger of Allah (peace be upon him) used to take from this wealth the annual maintenance for his family, and whatever remained he would spend in the way Allah's wealth (charity) is spent. Then Umar narrated the hadith about the estates of the Prophet.
Urdu Translation
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا، جو کچھ (مال) ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے۔“اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلماسی مال میں سے اپنے گھر والوں کے لیے سال بھر کا خرچ لے لیتے تھے، اس کے بعد جو کچھ بچتا، اس کو اس مصرف میں خرچ کر دیتے تھے جہاں اللہ کا مال یعنی صدقہ خرچ کیا جاتا ہے۔ پھر (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے) اپنے پاس بیٹھے ہوئے صحابہ رضی اللہ عنہم سے کہا کہ میں تمہیں اس اللہ کی قسم دلاتا ہوں جس کے حکم سے آسمان و زمین قائم ہیں (بتاؤ!) کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے یہ فرمایا تھا؟ انھوں نے کہا کہ بیشک آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یہ فرمایا تھا اور اس مجلس میں سیدنا علی، عباس، عثمان، عبدالرحمن بن عوف، زبیر اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہما تھے۔ اور سیدنا علی بن ابی طالب اور سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہما کے جھگڑے کی بابت پوری حدیث بیان کی جس کا لانا ہمارے فرائض میں شامل نہیں۔ (سورۃ الانفال کی: 41 میں خمس کا ذکر ہے۔ باب میں اسی طرف اشارہ ہے اور حدیث دیکھئیے کتاب: ایمان کا بیان۔۔۔ باب: خمس مال غنیمت کے پانچویں حصہ کا ادا کرنا ایمان میں سے ہے)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1318]
