English Translation
Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him) said: We were returning from Usfan with the Prophet (peace be upon him), and the Messenger of Allah was riding his she-camel with Safiyyah bint Huyayy (may Allah be pleased with her) seated behind him. The she-camel stumbled and both of them fell. Abu Talhah (may Allah be pleased with him) rushed to them, and the Prophet (peace be upon him) said: "See to the woman first." Abu Talhah covered his face with a cloth and went to her, covered her, and fixed her seat. Then the Prophet remounted.
Urdu Translation
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہہم عسفان سے لوٹتے وقت نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ تھے اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلماپنی اونٹنی پر سوار تھے اور ام المؤمنین صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پیچھے بٹھا لیا تھا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمکی اونٹنی کا پیر پھسل گیا تو آپ دونوں گر پڑے۔ پس سیدنا ابوطلحہ (رضی اللہ عنہ) جلدی سے (اپنے اونٹ پر سے) کود پڑے اور انھوں نے کہا یا رسول اللہ! اللہ آپ پر مجھے فدا کرے (کہیں آپ کو چوٹ تو نہیں آئی) آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تم عورت کی خبر لو۔“پس سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے اپنے منہ پر کپڑا ڈال لیا اور صفیہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور ان پر چادر ڈال دی اور سواری کو درست کیا پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلماور ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا سوار ہوئے اور ہم نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو گھیر لیا تھا، اس کے بعد جب ہم مدینے کے قریب پہنچے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ہم لوٹ رہے ہیں اگر اللہ نے چاہا تو توبہ کر کے، عبادت گزار ہو کر اپنے پروردگار کی تعریف کرتے ہوئے۔“آپصلی اللہ علیہ وسلمبرابر یہی فرماتے رہے، یہاں تک کہ مدینہ پہنچ گئے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1316]
