English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said: The Messenger of Allah (peace be upon him) stood among us and mentioned dishonesty in war spoils (ghulul), declaring it a grave sin. He said: "Let me not find any one of you coming on the Day of Resurrection with a camel groaning on his neck, saying: 'O Messenger of Allah, help me!' I will say: 'I can do nothing for you; I conveyed the message to you.' Nor with a horse neighing on his neck, nor with goods, nor with gold and silver."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(ایک دن) رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمہمارے (مجمع) میں کھڑے ہوئے پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے غنیمت میں خیانت کا ذکر کیا اور اس کو بڑا (سخت گناہ) ظاہر کیا اور اس کے معاملہ کو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے بہت سخت ظاہر کیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میں تم میں سے کسی شخص کو قیامت کے دن اس حال میں نہ پاؤں کہ اس کی گردن پر بکری سوار ہو اور وہ بول رہی ہو (یا) اس کی گردن پر گھوڑا سوار ہو اور وہ ہنہنا رہا ہو۔ (تو یہ شخص) کہے کہ یا رسول اللہ! میری فریاد رسی کیجئیے اور میں کہہ دوں کہ تیرے لیے میں کچھ اختیار نہیں رکھتا، میں نے تو تجھے (پیغام الٰہی) پہنچا دیا تھا اور اس کی گردن پر اونٹ بلبلا رہا ہو، اور وہ کہے کہ یا رسول اللہ! میری فریاد رسی کیجئیے اور میں کہہ دوں کہ میں تیرے لیے کچھ اختیار نہیں رکھتا، میں تو تجھے (پیغام الٰہی) پہنچا چکا ہوں اور اس کی گردن پر (سونا، چاندی، اسباب) لادے ہوئے ہوں اور مجھ سے کہے یا رسول اللہ! میری مدد فرمائیے۔ لیکن میں اس سے کہہ دوں کہ میں تمہاری کوئی مدد نہیں کر سکتا یا میں تو تجھے پیغام پہنچا چکا ہوں یا اس کی گردن پر کپڑے ہوں جو ہل رہے ہوں اور وہ کہے کہ یا رسول اللہ! میری فریاد رسی کیجئیے تو میں کہہ دوں کہ میں تیرے لیے کچھ اختیار نہیں رکھتا میں تو تجھے (پیغام الٰہی) پہنچا چکا ہوں۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1312]
