English Translation
Hudhayfah ibn al-Yaman (may Allah be pleased with him) said: The Prophet (peace be upon him) once said: "Write down for me the names of all who profess Islam." So we wrote down one thousand and five hundred names. Then we said to ourselves: "Should we still fear while we are one thousand five hundred strong?"
Urdu Translation
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(ایک مرتبہ) نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جتنے لوگ اسلام کا کلمہ پڑھتے ہیں ان سب کے نام لکھ کر میرے سامنے لے آؤ۔“چنانچہ ہم نے ایک ہزار پانچ سو آدمیوں کے نام لکھے پھر ہم نے (اپنے دل میں) کہا کہ کیا ہم (اب بھی کافروں کا) خوف کریں حالانکہ ہم ایک ہزار پانچ سو آدمی ہیں؟ پھر بیشک ہم نے اپنے آپ کو دیکھا کہ خوف میں مبتلا کر دیے گئے حتیٰ کہ کوئی (کوئی) آدمی مارے خوف کے تنہا نماز پڑھتا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1307]
