English Translation
Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) said: One day a man came to me and asked me a question that I did not know how to answer. He said: "Tell me, a man who is well-armed and strong goes out for Jihad with our commanders, but then they order us to do things that we find difficult." Abdullah said: "By Allah, I do not know what to tell you, except that when we were with the Prophet (peace be upon him), in most of his battles, we would not strike twice."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے ایک روز کہا کہآج میرے پاس ایک شخص آیا اور اس نے مجھ سے ایک مسئلہ پوچھا۔ میں نہیں سمجھا کہ اس کو کیا جواب دوں۔ اس نے کہا کہ بتائیے ایک شخص جو زبردست ہتھیار بند ہے، صحیح تندرست ہے، وہ ہمارے امراء کے ہمراہ جہادوں میں جاتا ہے پھر وہ چند باتوں میں ہمیں ایسے احکام دیتا ہے کہ ہم انھیں نہیں کر سکتے۔ میں نے اس سے کہا کہ اللہ کی قسم میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میں تجھے کیا جواب دوں سوا اس کے کہ ہم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ تھے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمہمیں ہر کام میں ایک مرتبہ حکم دیتے تھے یہاں تک کہ ہم اس کو کر لیتے اور بیشک تم میں سے ہر شخص بہتری پر رہے گا جب تک کہ اللہ سے ڈرتا رہے گا اور جب اس کے دل میں کسی بات کا شک پیدا ہو تو وہ کسی سے پوچھ لے، وہ اس کی تشفی کر دے گا اور عنقریب ایسے آدمی کو تم نہ پاؤ گے (کہ جن کے فیصلے سے تسلی ہو) قسم ہے۔ اس کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ جس قدر دنیا گزر چکی ہے۔ (اور جس قدر باقی ہے) اس کی نسبت میں یہ کہتا ہوں کہ دنیا مثل ایک حوض ہے کہ اس کا صاف صاف پانی پی لیا گیا اور میلا پانی رہ گیا ہے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1275]
