English Translation
Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both) said: "On the day of Badr, while the Prophet (peace be upon him) was inside a tent, he said: 'O Allah, I appeal to You by Your covenant and Your promise. O Allah, if You will it, You will never be worshipped after today.' Then Abu Bakr (may Allah be pleased with him) took him by the hand and said: 'That is enough, O Messenger of Allah! You have earnestly implored your Lord.' The Prophet (peace be upon him) came out wearing his armor, reciting: 'The multitude will be put to flight, and they will show their backs' (al-Qamar: 45)."
Urdu Translation
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے بدر کے دن جبکہ آپصلی اللہ علیہ وسلمایک قبہ کے اندر تھے، یہ فرمایا:”اے اللہ! میں تجھے تیرے عہد اور تیرے وعدے کا واسطہ دیتا ہوں کہ (مسلمانوں کو فتح دیدے) اے اللہ! اگر تو چاہے تو آج کے بعد پھر کبھی تیری عبادت نہ کی جائے گی۔“پس سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا کہ یا رسول اللہ! (اسی قدر دعا) آپ کو کافی ہے، بیشک آپ نے اپنے پروردگار سے دعا کی حد کر دی اور نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلم(اس وقت) زرہ پہنے ہوئے تھے۔ پس آپصلی اللہ علیہ وسلمیہ (الفاظ) کہتے ہوئے باہر تشریف لائے:”عنقریب یہ جماعت بھگا دی جائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر لیں گے، بلکہ قیامت کا ان سے وعدہ ہے اور قیامت بہت سخت اور تلخ چیز ہے۔“(سورۃ القمر 45 , 46) اور ایک روایت میں ہے کہ یہ بدر کے دن کا واقعہ ہے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1257]
