Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَنَّهُ قَالَ صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الصُّبْحِ بِالْحُدَيْبِيَةِ عَلَى إِثْرِ سَمَاءٍ كَانَتْ مِنَ اللَّيْلَةِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ " هَلْ تَدْرُونَ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ ". قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ " أَصْبَحَ مِنْ عِبَادِي مُؤْمِنٌ بِي وَكَافِرٌ، فَأَمَّا مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللَّهِ وَرَحْمَتِهِ فَذَلِكَ مُؤْمِنٌ بِي وَكَافِرٌ بِالْكَوْكَبِ، وَأَمَّا مَنْ قَالَ بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا فَذَلِكَ كَافِرٌ بِي وَمُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ ".
English Translation
Hadrat Zaid bin Khalid al-Juhani (may Allah be well pleased with him) narrates that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) led the Fajr prayer at Hudaibiyah after overnight rain. After the prayer, he turned to the people and stated: 'Do you know what your Lord has said?' They submitted: 'Allah and His Messenger know best.' He stated: '(Allah said:) Among My servants, some have entered the morning as believers in Me and some as disbelievers. Whoever said: It rained by the grace and mercy of Allah — he is a believer in Me and a disbeliever in the stars. And whoever said: It rained because of such-and-such star — he is a believer in the stars and a disbeliever in Me.'
Urdu Translation
حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حدیبیہ کے مقام پر رات کی بارش کے بعد صبح کی نماز پڑھائی۔ نماز سے فارغ ہو کر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو تمہارے رب نے کیا فرمایا؟ لوگوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ فرمایا: (اللہ تعالیٰ نے فرمایا:) میرے بندوں میں سے کچھ نے مجھ پر ایمان رکھ کر صبح کی اور کچھ نے کفر کرتے ہوئے۔ جس نے کہا: اللہ کے فضل اور رحمت سے بارش ہوئی وہ مجھ پر ایمان رکھنے والا ہے اور ستاروں کا منکر ہے، اور جس نے کہا: فلاں فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی وہ ستاروں پر ایمان رکھنے والا اور میرا منکر ہے۔
