Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ بَايَعْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَرَأَ عَلَىَّ {أَنْ لاَ يُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا} وَنَهَانَا عَنِ النِّيَاحَةِ، فَقَبَضَتِ امْرَأَةٌ مِنَّا يَدَهَا فَقَالَتْ فُلاَنَةُ أَسْعَدَتْنِي وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَجْزِيَهَا، فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا، ثُمَّ رَجَعَتْ، فَمَا وَفَتِ امْرَأَةٌ إِلاَّ أُمُّ سُلَيْمٍ وَأُمُّ الْعَلاَءِ، وَابْنَةُ أَبِي سَبْرَةَ امْرَأَةُ مُعَاذٍ أَوِ ابْنَةُ أَبِي سَبْرَةَ وَامْرَأَةُ مُعَاذٍ.
English Translation
Hadrat Umm Atiyya (may Allah be well pleased with her) narrated: We pledged allegiance to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and he recited to me the verse: 'That they will not associate anything in worship with Allah' — and he forbade us from wailing over the dead. A woman among us withdrew her hand and said: 'Such-and-such a woman helped me (in wailing), and I wish to repay her.' The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated nothing. She left and then returned (i.e., pledged). And none of those women fulfilled her pledge except Hadrat Umm Sulaim, Hadrat Umm al-Ala, and the daughter of Abu Sabra who was the wife of Hadrat Mu'adh (may Allah be well pleased with them) — or the daughter of Abu Sabra and the wife of Hadrat Mu'adh (were separate individuals).
Urdu Translation
حضرت ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی تو آپ نے میرے سامنے یہ آیت تلاوت فرمائی: «أن لا يشركن بالله شيئا» کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں گی — اور آپ نے ہمیں نوحہ سے منع فرمایا۔ پھر ہم میں سے ایک عورت نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور کہا: فلاں عورت نے (نوحہ میں) میری مدد کی تھی اور میں اس کا بدلہ دینا چاہتی ہوں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ نہیں فرمایا۔ پھر وہ گئی اور واپس آئی (یعنی بیعت کر لی)۔ اور (بیعت کرنے والی عورتوں میں سے) حضرت ام سلیم، حضرت ام العلاء اور حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی بیوی ابوسبرہ کی بیٹی کے سوا کسی نے اس بیعت کو پورا نہیں کیا — یا ابوسبرہ کی بیٹی اور حضرت معاذ کی بیوی (الگ الگ تھیں)۔
