Narrated 'Amr bin Maimun: Whoever says it (La ilaha illallahu wahdahu...) ten times, it is as if he freed a slave from the progeny of Isma'il (blessings and peace of Allah be upon him). 'Umar bin Abi Za'ida said that 'Abdullah bin Abi As-Safar also narrated from Ash-Sha'bi, from Ar-Rabi' bin Khuthaim similarly. I asked Ar-Rabi', "From whom did you hear it?" He said, "From 'Amr bin Maimun." I went to 'Amr bin Maimun and asked, "From whom did you hear it?" He said, "From Ibn Abi Layla." I went to Ibn Abi Layla and asked, "From whom did you hear it?" He said, "From Hadrat Abu Ayyub Al-Ansari (may Allah be well pleased with him), who narrated it from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him)." Ibrahim bin Yusuf narrated from his father, from Abu Ishaq, who said 'Amr bin Maimun narrated to me from 'Abdur-Rahman bin Abi Layla, from Hadrat Abu Ayyub (may Allah be well pleased with him) from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). Musa said Wuhayb narrated from Dawud, from 'Amir, from 'Abdur-Rahman bin Abi Layla, from Hadrat Abu Ayyub (may Allah be well pleased with him) from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). Isma'il narrated from Ash-Sha'bi, from Ar-Rabi', as his own statement. Adam said Shu'ba narrated, 'Abdul-Malik bin Maisara narrated, he heard Hilal bin Yasaf, from Ar-Rabi' bin Khuthaim and 'Amr bin Maimun, from Hadrat Ibn Mas'ud as his own statement. Al-A'mash and Husayn narrated from Hilal, from Ar-Rabi', from Hadrat 'Abdullah as his own statement. Abu Muhammad Al-Hadrami narrated from Hadrat Abu Ayyub (may Allah be well pleased with him) from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): "as if he freed a slave from the progeny of Isma'il (blessings and peace of Allah be upon him)." Abu Hadrat 'Abdullah (Imam Bukhari, may Allah have mercy on him) said: The statement of 'Abdul-Malik bin 'Amr is the correct one.
Urdu Translation
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالملک بن عمرو نے بیان کیا، کہا ہم سے عمر بن ابی زائدہ نے بیان کیا، ان سے ابواسحاق نے اور ان سے عمرو بن میمون نے فرمایا: جو شخص دس مرتبہ (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ) کہے تو وہ اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔ عمر بن ابی زائدہ نے کہا: ہم سے عبداللہ بن ابی السفر نے بھی شعبی سے، انہوں نے ربیع بن خثیم سے اسی طرح بیان کیا۔ میں نے ربیع سے پوچھا آپ نے کس سے سنا؟ فرمایا: عمرو بن میمون سے۔ پھر میں عمرو بن میمون کے پاس آیا اور پوچھا: آپ نے کس سے سنا؟ فرمایا: ابن ابی لیلیٰ سے۔ پھر میں ابن ابی لیلیٰ کے پاس آیا اور پوچھا: آپ نے کس سے سنا؟ فرمایا: حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جو اسے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے بیان فرماتے تھے۔ ابراہیم بن یوسف نے اپنے والد سے، انہوں نے ابواسحاق سے بیان کیا کہ مجھ سے عمرو بن میمون نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نے اور ان سے حضرت ابوایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بات بیان کی۔ موسیٰ نے کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا، ان سے داؤد نے، ان سے عامر نے، ان سے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نے اور ان سے حضرت ابوایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا۔ اسماعیل نے شعبی سے، انہوں نے ربیع سے بطور ان کا اپنا قول نقل کیا۔ آدم نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ہم سے عبدالملک بن میسرہ نے بیان کیا، میں نے ہلال بن یساف سے سنا، ان سے ربیع بن خثیم اور عمرو بن میمون نے اور ان سے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بطور اپنے قول بیان کیا۔ اعمش اور حصین نے ہلال سے، انہوں نے ربیع سے اور انہوں نے عبداللہ سے بطور ان کے قول بیان کیا۔ ابومحمد حضرمی نے حضرت ابوایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے: اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔ ابوعبداللہ (امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ) نے فرمایا: عبدالملک بن عمرو کا قول صحیح ہے۔