Arabic (Original)
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ كَانَ يَعْرِضُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الْقُرْآنَ كُلَّ عَامٍ مَرَّةً، فَعَرَضَ عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ فِي الْعَامِ الَّذِي قُبِضَ، وَكَانَ يَعْتَكِفُ كُلَّ عَامٍ عَشْرًا فَاعْتَكَفَ عِشْرِينَ فِي الْعَامِ الَّذِي قُبِضَ {فِيهِ}
English Translation
It is narrated by Hadrat Abu-Huraira that Gabriel used to repeat the recitation of the Qur'an with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) once a year, but he repeated it twice with him in the year he died. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) used to stay in I`tikaf for ten days every year (in the month of Ramadan), but in the year of his death, he stayed in I`tikaf for twenty days
Urdu Translation
ہم سے خالد بن یزید نے بیان کیا، کہا ہم سے حضرت ابوبکر بن عیاش نے بیان کیا، ان سے ابوحصین نے، ان سے ابوصالح نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ جبرائیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہر سال ایک مرتبہ قرآن مجید کا دورہ کیا کرتے تھے لیکن جس سال نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہوئی اس میں انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دو مرتبہ دورہ کیا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہر سال دس دن کا اعتکاف کیا کرتے تھے لیکن جس سال آپ کا وصال ہوئی اس سال آپ نے بیس دن کا اعتکاف کیا۔
