Arabic (Original)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ لَمَّا ثَقُلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم جَعَلَ يَتَغَشَّاهُ، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ ـ عَلَيْهَا السَّلاَمُ ـ وَاكَرْبَ أَبَاهُ. فَقَالَ لَهَا " لَيْسَ عَلَى أَبِيكِ كَرْبٌ بَعْدَ الْيَوْمِ ". فَلَمَّا مَاتَ قَالَتْ يَا أَبَتَاهْ، أَجَابَ رَبًّا دَعَاهُ، يَا أَبَتَاهْ مَنْ جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ، يَا أَبَتَاهْ إِلَى جِبْرِيلَ نَنْعَاهْ. فَلَمَّا دُفِنَ قَالَتْ فَاطِمَةُ ـ عَلَيْهَا السَّلاَمُ ـ يَا أَنَسُ، أَطَابَتْ أَنْفُسُكُمْ أَنْ تَحْثُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم التُّرَابَ
English Translation
It is narrated by Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) that when the ailment of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) became severe, he became unconscious. Hadrat Fatima (may Allah be well pleased with her) said, 'Oh, how distressed my father is!' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Your father will have no more distress after today.' When he departed this world, Hadrat Fatima (may Allah be well pleased with her) said, 'O my father! Your Lord has called you and you responded. O my father! Your abode is Jannat al-Firdaus (the highest Paradise). O my father! We inform Jibril of your departure.' When he was buried, Hadrat Fatima (may Allah be well pleased with her) said, 'O Hadrat Anas! How could your hearts allow you to put earth upon the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)?'
Urdu Translation
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری شدید ہوئی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر غشی طاری ہونے لگی۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا: ہائے میرے ابا جان کی تکلیف! آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آج کے بعد تمہارے والد پر کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے وصال فرمایا تو حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا: اے ابا جان! رب نے آپ کو بلا لیا اور آپ نے لبیک کہا۔ اے ابا جان! جنت الفردوس آپ کا ٹھکانا ہے۔ اے ابا جان! جبرائیل کو ہم آپ کے وصال کی خبر دیتے ہیں۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دفن کیا گیا تو حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا: اے انس! تمہارا دل کیسے مان گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر مٹی ڈالو؟
