Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا أَقْبَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْمَدِينَةِ تَبِعَهُ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ، فَدَعَا عَلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَسَاخَتْ بِهِ فَرَسُهُ. قَالَ ادْعُ اللَّهَ لِي وَلاَ أَضُرُّكَ. فَدَعَا لَهُ. قَالَ فَعَطِشَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمَرَّ بِرَاعٍ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ فَأَخَذْتُ قَدَحًا فَحَلَبْتُ فِيهِ كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ، فَأَتَيْتُهُ فَشَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ.
English Translation
It is narrated by Hadrat Al-Bara that when the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) migrated to Medina, Suraqa bin Malik bin Ju'shum pursued him. the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) invoked evil on him, therefore the forelegs of his horse sank into the ground. Suraqa said (to the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) ), "Invoke Allah to rescue me, and I will not harm you. "the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) invoked Allah for him. Then the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) felt thirsty and he passed by a shepherd. Hadrat Abu Bakr al-Siddiq (may Allah be well pleased with him) said, "I took a bowl and milked a little milk in it and brought it to the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and he drank till I was pleased
Urdu Translation
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے ابواسحاق نے، کہا میں نے براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مدینہ کے لیے روانہ ہوئے تو سراقہ بن مالک بن جعشم نے آپ کا پیچھا کیا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لیے بددعا کی تو اس کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا۔ اس نے عرض کیا کہ میرے لیے اللہ سے دعا کیجئے ( کہ اس مصیبت سے نجات دے ) میں آپ کا کوئی نقصان نہیں کروں گا، آپ نے اس کے لیے دعا کی۔ ( اس کا گھوڑا زمین سے نکل آیا ) رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ایک مرتبہ راستے میں پیاس معلوم ہوئی اتنے میں ایک چرواہا گزرا۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ پھر میں نے ایک پیالہ لیا اور اس میں ( ریوڑ کی ایک بکری کا ) تھوڑا سا دودھ دوہا، وہ دودھ میں نے آپ کی خدمت میں لا کر پیش کیا جسے آپ نے نوش فرمایا کہ مجھے خوشی حاصل ہوئی۔
