Arabic (Original)
حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَسَنٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَى أَحَدٍ مِنْ نِسَاءِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ، وَمَا رَأَيْتُهَا، وَلَكِنْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُكْثِرُ ذِكْرَهَا، وَرُبَّمَا ذَبَحَ الشَّاةَ، ثُمَّ يُقَطِّعُهَا أَعْضَاءً، ثُمَّ يَبْعَثُهَا فِي صَدَائِقِ خَدِيجَةَ، فَرُبَّمَا قُلْتُ لَهُ كَأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ فِي الدُّنْيَا امْرَأَةٌ إِلاَّ خَدِيجَةُ. فَيَقُولُ إِنَّهَا كَانَتْ وَكَانَتْ، وَكَانَ لِي مِنْهَا وَلَدٌ.
English Translation
It is narrated by Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) that I did not feel jealous of any of the wives of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) as much as I did of Hadrat Khadija though I did not see her, but the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) used to mention her very often, and when ever he slaughtered a sheep, he would cut its parts and send them to the women friends of Hadrat Khadija. When I sometimes said to him, "(You treat Hadrat Khadija in such a way) as if there is no woman on earth except Hadrat Khadija," he would say, "Hadrat Khadija was such-and-such, and from her I had children
Urdu Translation
مجھ سے عمر بن محمد بن حسن نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمارے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے حفص نے بیان کیا، ان سے ہشام نے ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی تمام بیویوں میں جتنی غیرت مجھے حضرت اُمّ المؤمنین خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے آتی تھی اتنی کسی اور سے نہیں آتی تھی حالانکہ انہیں میں نے دیکھا بھی نہیں تھا، لیکن نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان کا ذکر بکثرت فرمایا کرتے تھے اور اگر کوئی بکری ذبح کرتے تو اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے حضرت اُمّ المؤمنین خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ملنے والیوں کو بھیجتے تھے۔ میں نے اکثر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے کہا جیسے دنیا میں حضرت اُمّ المؤمنین خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے سوا کوئی عورت ہے ہی نہیں! اس پر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم فرماتے کہ وہ ایسی تھیں اور ایسی تھیں اور ان سے میرے اولاد ہے۔
