Arabic (Original)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ سَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ الصَّلاَةِ، فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَقَالَ خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، فَجِئْتُ لَيْلَةً لِبَعْضِ أَمْرِي، فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي وَعَلَىَّ ثَوْبٌ وَاحِدٌ، فَاشْتَمَلْتُ بِهِ وَصَلَّيْتُ إِلَى جَانِبِهِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ " مَا السُّرَى يَا جَابِرُ ". فَأَخْبَرْتُهُ بِحَاجَتِي، فَلَمَّا فَرَغْتُ قَالَ " مَا هَذَا الاِشْتِمَالُ الَّذِي رَأَيْتُ ". قُلْتُ كَانَ ثَوْبٌ. يَعْنِي ضَاقَ. قَالَ " فَإِنْ كَانَ وَاسِعًا فَالْتَحِفْ بِهِ، وَإِنْ كَانَ ضَيِّقًا فَاتَّزِرْ بِهِ ".
English Translation
It is narrated from Sa'id bin al-Harith who said: We asked Hadrat Jabir bin Abdullah (may Allah be well pleased with them both) about praying in a single garment. He said, 'I went out with the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) on one of his journeys. One night I came to him for some need and found him engaged in prayer. I had only a single garment, so I wrapped it around myself and joined the prayer beside him. When he finished, he asked, "O Hadrat Jabir, what brought you at this hour of the night?" I told him of my need. When I finished, he asked, "What was this wrapping that I saw?" I said, "It was a (tight) garment." He stated, "If the garment is wide enough, then wrap it properly around yourself; and if it is tight, then tie it around your waist as a lower garment."'
Urdu Translation
ہم سے یحییٰ بن صالح نے بیان کیا، کہا ہم سے فلیح بن سلیمان نے بیان کیا، وہ سعید بن حارث سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ ہم نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں دریافت کیا۔ تو انہوں نے فرمایا کہ میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں نکلا۔ ایک رات میں کسی کام سے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز میں مشغول تھے اور میرے بدن پر صرف ایک کپڑا تھا۔ میں نے اسے لپیٹ لیا اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں نماز میں شامل ہو گیا۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا حضرت جابر! رات کے وقت کیسے آنا ہوا؟ میں نے اپنی ضرورت عرض کی۔ جب میں فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا یہ جو تم نے لپیٹا ہوا تھا جو میں نے دیکھا، یہ کیا تھا؟ میں نے عرض کیا کپڑا تھا یعنی تنگ تھا (اس لیے اسی طرح لپیٹنا پڑا)۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر کشادہ ہو تو اسے اچھی طرح لپیٹ لیا کرو اور اگر تنگ ہو تو اسے تہبند کی طرح باندھ لیا کرو۔
