Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَوْفٌ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ الْخُزَاعِيُّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى رَجُلاً مُعْتَزِلاً لَمْ يُصَلِّ فِي الْقَوْمِ فَقَالَ " يَا فُلاَنُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ فِي الْقَوْمِ ". فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ وَلاَ مَاءَ. قَالَ " عَلَيْكَ بِالصَّعِيدِ فَإِنَّهُ يَكْفِيكَ ".
English Translation
It is narrated from Hadrat Imran ibn Husain al-Khuza'i (may Allah be well pleased with them both) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) saw a man standing apart who had not prayed with the congregation. He stated, 'O so-and-so! What prevented you from praying with the people?' The man submitted, 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), I am in the state of major impurity (Junub) and there is no water.' He stated, 'Use clean earth for Tayammum; that will be sufficient for you.'
Urdu Translation
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا ہمیں عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خبر دی، کہا ہمیں عوف نے ابورجاء سے خبر دی، کہا ہم سے حضرت عمران بن حصین خزاعی رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو الگ کھڑا تھا اور لوگوں کے ساتھ نماز میں شریک نہیں ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے فلاں! تمہیں لوگوں کے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟ اس نے عرض کیا یا رسول اللہ! مجھے غسل کی ضرورت تھی اور پانی نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پاک مٹی سے تیمم کرو بس وہ تمہارے لیے کافی ہے۔
