Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَتِ الأَنْصَارُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم اقْسِمْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ إِخْوَانِنَا النَّخِيلَ. قَالَ " لاَ ". فَقَالَ تَكْفُونَا الْمَئُونَةَ وَنُشْرِكُكُمْ فِي الثَّمَرَةِ. قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا.
English Translation
Narrated by Hadrat Abu Hurayra (may Allah be well pleased with him): The Ansar submitted to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him): 'Divide the palm groves between us and our brothers (the Muhajirun).' He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'No.' Then he (addressed the Muhajirun and) said: 'You take care of the labor, and we will share the fruit with you.' They (the Muhajirun) said: 'We hear and we obey.'
Urdu Translation
ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا، کہا ہمیں شعیب نے خبر دی، کہا ہم سے ابو الزناد نے بیان کیا، اعرج سے، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ انصار نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: ہمارے اور ہمارے بھائیوں (مہاجرین) کے درمیان کھجور کے باغات تقسیم فرما دیجیے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں۔ پھر (مہاجرین سے) ارشاد فرمایا: تم محنت اور دیکھ بھال کرو اور ہم تمہیں پھل میں شریک کریں گے۔ انہوں (مہاجرین) نے عرض کیا: ہم نے سنا اور اطاعت کی۔
