Arabic (Original)
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، قَالَ سَمِعْتُ قَزَعَةَ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ـ رضى الله عنه ـ وَكَانَ غَزَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ثِنْتَىْ عَشْرَةَ غَزْوَةً قَالَ سَمِعْتُ أَرْبَعًا مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَعْجَبْنَنِي قَالَ " لاَ تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ مَسِيرَةَ يَوْمَيْنِ إِلاَّ وَمَعَهَا زَوْجُهَا أَوْ ذُو مَحْرَمٍ، وَلاَ صَوْمَ فِي يَوْمَيْنِ الْفِطْرِ وَالأَضْحَى، وَلاَ صَلاَةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلاَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ، وَلاَ تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلاَّ إِلَى ثَلاَثَةِ مَسَاجِدَ مَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِ الأَقْصَى، وَمَسْجِدِي هَذَا ".
English Translation
It is narrated by Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him) who had participated in twelve military expeditions with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), who said, "I heard four things from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) which greatly pleased me. He (blessings and peace of Allah be upon him) declared: (1) No woman should travel a journey of two days or more unless her husband or a mahram is with her. (2) Fasting on the two days of Eid al-Fitr and Eid al-Adha is not permissible. (3) No prayer is to be offered after the Fajr prayer until the sun rises, and no prayer after the Asr prayer until the sun sets. (4) One should not undertake a special journey except to three mosques: al-Masjid al-Haram, al-Masjid al-Aqsa, and this mosque of mine (Masjid al-Nabawi al-Sharif)."
Urdu Translation
ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عبدالملک بن عمیر نے بیان کیا، کہا کہ میں نے قزعہ سے سنا، انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، آپ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بارہ غزوات میں شریک رہے تھے۔ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے چار باتیں سنی ہیں جو مجھے بہت ہی پسند آئیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی عورت دو دن (یا اس سے زیادہ) کے اندازے کا سفر اس وقت تک نہ کرے جب تک اس کے ساتھ اس کا شوہر یا کوئی اور محرم نہ ہو۔ اور عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے دنوں میں روزہ رکھنا جائز نہیں ہے۔ اور صبح کی نماز کے بعد سورج نکلنے تک اور عصر کی نماز کے بعد سورج ڈوبنے تک کوئی نماز جائز نہیں۔ اور چوتھی بات یہ کہ تین مساجد کے سوا اور کسی جگہ کے لیے شد رحال (سفر) نہ کیا جائے: مسجد الحرام، مسجد الاقصیٰ اور میری یہ مسجد (مسجد نبوی شریف)۔
