Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْفِطْرِ وَالنَّحْرِ، وَعَنِ الصَّمَّاءِ، وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ. وَعَنْ صَلاَةٍ، بَعْدَ الصُّبْحِ وَالْعَصْرِ.
English Translation
It is narrated by Hadrat Abu Sa'id (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) forbade fasting on the day of Eid al-Fitr and Eid al-Adha, and the wearing of al-Samma (a single garment covering the entire body), and sitting with one's knees drawn up while being wrapped in a single garment, and offering prayers after the Fajr (dawn) and Asr (afternoon) prayers.
Urdu Translation
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا، ان سے عمرو بن یحییٰ نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے دن روزہ رکھنے سے اور صماء (ایک ہی کپڑے سے پورا بدن لپیٹ لینے) سے اور ایک کپڑے میں گھٹنوں کو پیٹ سے ملا کر بیٹھنے سے اور فجر اور عصر کے بعد نماز پڑھنے سے منع فرمایا۔
