Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ لاَ يُفْطِرُ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ لاَ يَصُومُ. فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اسْتَكْمَلَ صِيَامَ شَهْرٍ إِلاَّ رَمَضَانَ، وَمَا رَأَيْتُهُ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ.
English Translation
It is narrated by Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) who said, "When the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) would start observing voluntary fasts, we would say, 'He will never stop fasting.' And when he would stop fasting, we would say, 'He will never fast.' I never saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) fast a complete month other than the month of Ramadan, and I never saw him fast more in any month than he did in the month of Sha'ban."
Urdu Translation
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خبر دی، انہیں ابوالنضر نے، انہیں حضرت ابوسلمہ نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نفل روزہ رکھنے لگتے تو ہم (آپس میں) کہتیں کہ اب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم روزہ رکھنا چھوڑیں گے ہی نہیں۔ اور جب روزہ چھوڑ دیتے تو ہم کہتیں کہ اب آپ روزہ رکھیں گے ہی نہیں۔ میں نے رمضان کو چھوڑ کر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی پورے مہینے کا نفلی روزہ رکھتے نہیں دیکھا اور جتنے روزے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم شعبان میں رکھتے، میں نے کسی مہینے میں اس سے زیادہ روزے رکھتے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں دیکھا۔
