Arabic (Original)
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ سَمِعْتُ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ، يَسْأَلُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ أَكُنْتُمْ تَكْرَهُونَ الْحِجَامَةَ لِلصَّائِمِ قَالَ لاَ. إِلاَّ مِنْ أَجْلِ الضَّعْفِ. وَزَادَ شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
English Translation
It is narrated that Thabit al-Bunani asked Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him), "Did you consider cupping undesirable for a fasting person?" He replied, "No, except on account of weakness." Shababa added in his narration from Shu'ba that this was during the time of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him).
Urdu Translation
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ میں نے ثابت بنانی سے سنا، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا تھا کہ کیا آپ حضرات روزے کی حالت میں پچھنا لگوانے کو ناپسند سمجھا کرتے تھے؟ آپ نے جواب دیا کہ نہیں، البتہ کمزوری کے خیال سے (روزے میں نہیں لگواتے تھے)۔ شبابہ نے یہ اضافہ کیا ہے کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا کہ (ایسا ہم) نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں (کرتے تھے)۔
