Arabic (Original)
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، ح. حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ، مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ أُنْزِلَتْ {وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسْوَدِ} وَلَمْ يَنْزِلْ مِنَ الْفَجْرِ، فَكَانَ رِجَالٌ إِذَا أَرَادُوا الصَّوْمَ رَبَطَ أَحَدُهُمْ فِي رِجْلِهِ الْخَيْطَ الأَبْيَضَ وَالْخَيْطَ الأَسْوَدَ، وَلَمْ يَزَلْ يَأْكُلُ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُ رُؤْيَتُهُمَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ بَعْدُ {مِنَ الْفَجْرِ} فَعَلِمُوا أَنَّهُ إِنَّمَا يَعْنِي اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ.
English Translation
It is narrated by Hadrat Sahl bin Sa'd (may Allah be well pleased with him) that when the verse was revealed: 'Eat and drink until the white thread appears to you, distinct from the black thread,' but 'of dawn' had not been revealed, some people who intended to fast would tie a black thread and a white thread to their legs and would continue eating until they could clearly distinguish between them. Then Allah the Exalted revealed the additional words 'of dawn,' and the people then understood that the meaning was the whiteness of the day and the darkness of the night.
Urdu Translation
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابن ابی حازم نے بیان کیا، ان سے ان کے باپ نے اور ان سے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا (دوسری سند امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے کہا) مجھ سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، ان سے ابوغسان محمد بن مطرف نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابوحازم نے بیان کیا اور ان سے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ آیت نازل ہوئی «وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسْوَدِ» لیکن «مِنَ الْفَجْرِ» (صبح کی) کے الفاظ نازل نہیں ہوئے تھے۔ اس پر کچھ لوگوں نے یہ کیا کہ جب روزے کا ارادہ ہوتا تو سیاہ اور سفید دھاگہ لے کر پاؤں میں باندھ لیتے اور جب تک دونوں دھاگے پوری طرح دکھائی نہ دینے لگتے، کھانا پینا بند نہ کرتے تھے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے «مِنَ الْفَجْرِ» کے الفاظ نازل فرمائے، پھر لوگوں کو معلوم ہوا کہ اس سے مراد رات اور دن ہیں۔
