Arabic (Original)
حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي أَنَسٍ، مَوْلَى التَّيْمِيِّينَ أَنَّ أَبَاهُ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ، وَسُلْسِلَتِ الشَّيَاطِينُ ".
English Translation
It is narrated by Hadrat Sahl bin Sa'd (may Allah be well pleased with him) that when the verse was revealed: 'Eat and drink until the white thread appears to you, distinct from the black thread' but 'of dawn' was not yet revealed, some people who intended to fast would tie black and white threads to their legs and would keep eating until they could distinguish between the two. Then Allah the Exalted revealed the words 'of dawn', and it became clear that the meaning was the whiteness of the day and the darkness of the night.
Urdu Translation
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابن ابی حازم نے بیان کیا، ان سے ان کے باپ نے اور ان سے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا (دوسری سند امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے کہا) اور مجھ سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، ان سے ابوغسان محمد بن مطرف نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابوحازم نے بیان کیا اور ان سے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ آیت نازل ہوئی «وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسْوَدِ» یعنی "کھاؤ پیو یہاں تک کہ تمہارے لیے سفید دھاگا سیاہ دھاگے سے ظاہر ہو جائے" لیکن «مِنَ الْفَجْرِ» (صبح کے وقت کی) کے الفاظ ابھی نازل نہیں ہوئے تھے۔ اس پر کچھ لوگ جب روزہ رکھنے کا ارادہ کرتے تو اپنے پاؤں میں سفید اور سیاہ دھاگا باندھ لیتے اور جب تک وہ دھاگے پوری طرح نظر نہ آنے لگتے کھانا پینا بند نہ کرتے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے «مِنَ الْفَجْرِ» کے الفاظ نازل فرمائے اور لوگوں کو معلوم ہوا کہ اس سے مراد رات اور دن ہیں۔
