Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَعَبْدُ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيُّ، أَنَّ مُجَاهِدًا، أَخْبَرَهُمَا أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيًّا ـ رضى الله عنه ـ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَمَرَهُ أَنْ يَقُومَ عَلَى بُدْنِهِ، وَأَنْ يَقْسِمَ بُدْنَهُ كُلَّهَا، لُحُومَهَا وَجُلُودَهَا وَجِلاَلَهَا، وَلاَ يُعْطِيَ فِي جِزَارَتِهَا شَيْئًا.
English Translation
It is narrated by Hadrat ' Ali (may Allah ennoble his countenance) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) ordered him to supervise the (slaughtering) of Budn (Hadi camels) and to distribute their meat, skins and covering sheets in charity and not to give anything (of their bodies) to the butcher as wages for slaughtering.
Urdu Translation
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے بیان کیا، کہا کہ مجھے حسن بن مسلم اور عبدالکریم جزری نے خبر دی کہ مجاہد نے ان دونوں کو خبر دی، انہیں عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نے خبر دی، انہیں حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں حکم مرحمت فرمایا تھا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی قربانی کے اونٹوں کی نگرانی فرمائیں اور یہ کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے قربانی کے جانوروں کی ہر چیز گوشت، چمڑے اور جھول خیرات فرما دیں اور قصائی کی مزدوری اس میں سے نہ دیں۔
