Arabic (Original)
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ نَاسًا، طَافُوا بِالْبَيْتِ بَعْدَ صَلاَةِ الصُّبْحِ، ثُمَّ قَعَدُوا إِلَى الْمُذَكِّرِ، حَتَّى إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ قَامُوا يُصَلُّونَ فَقَالَتْ عَائِشَةُ ـ رضى الله عنها ـ قَعَدُوا حَتَّى إِذَا كَانَتِ السَّاعَةُ الَّتِي تُكْرَهُ فِيهَا الصَّلاَةُ قَامُوا يُصَلُّونَ.
English Translation
Hadrat Urwa (upon him be mercy) narrated from Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her), the Umm al-Mu'minin, who stated: Some people performed Tawaf of the Ka'bah after the morning prayer, then sat with a preacher until sunrise, and then stood up to pray (the two rak'at of Tawaf). Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) remarked disapprovingly, 'They kept sitting all this while, and when the time came in which prayer is disliked, they stood up to pray!'
Urdu Translation
ہم سے حسن بن عمر بصری نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، ان سے حبیب نے، ان سے عطاء نے، ان سے حضرت عروہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ کچھ لوگوں نے صبح کی نماز کے بعد کعبہ کا طواف کیا پھر ایک وعظ کرنے والے کے پاس بیٹھ گئے اور جب سورج نکلنے لگا تو وہ لوگ نماز (طواف کی دو رکعت) پڑھنے کے لیے کھڑے ہو گئے۔ اس پر حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے (ناگواری کے ساتھ) فرمایا کہ جب سے تو یہ لوگ بیٹھے تھے اور جب وہ وقت آیا جس میں نماز مکروہ ہے تو نماز کے لیے کھڑے ہو گئے!
