Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، قَالَ قَرَأْتُ عَلَى ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا يُونُسُ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجُ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ شَهِدَ الْجَنَازَةَ حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَيْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنْ شَهِدَ حَتَّى تُدْفَنَ كَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ ". قِيلَ وَمَا الْقِيرَاطَانِ قَالَ " مِثْلُ الْجَبَلَيْنِ الْعَظِيمَيْنِ ".
English Translation
Narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him): The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Whoever attends the funeral until he offers the funeral prayer will receive a reward of one qirat. And whoever attends until the burial will receive a reward of two qirats.' It was asked, 'What are the two qirats?' He stated, 'Like two enormous mountains.'
Urdu Translation
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا، فرمایا: میں نے ابن ابی ذئب کے سامنے (یہ حدیث) پڑھی، ان سے سعید بن ابی سعید مقبری نے، ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے۔ (دوسری سند) ہم سے احمد بن شبیب بن سعید نے بیان کیا، فرمایا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، ان سے یونس نے بیان کیا کہ ابن شہاب (زہری) نے فرمایا اور مجھ سے عبدالرحمٰن اعرج نے بھی بیان کیا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص جنازے میں شریک ہو اور نمازِ جنازہ پڑھے اسے ایک قیراط کا ثواب ملے گا اور جو دفن تک ساتھ رہے اسے دو قیراط ملیں گے۔ پوچھا گیا: دو قیراط کتنا ہے؟ ارشاد فرمایا: دو عظیم پہاڑوں کے برابر۔
