Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ حَفِظْنَاهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَسْرِعُوا بِالْجِنَازَةِ، فَإِنْ تَكُ صَالِحَةً فَخَيْرٌ تُقَدِّمُونَهَا {إِلَيْهِ}، وَإِنْ يَكُ سِوَى ذَلِكَ فَشَرٌّ تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِكُمْ ".
English Translation
Narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, 'Hasten with the funeral. If the deceased was righteous, then you are advancing it toward goodness. And if it was otherwise, then it is an evil burden that you are putting down from your necks.'
Urdu Translation
ہم سے علی بن عبداللہ (ابن مدینی) نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان (بن عیینہ) نے بیان کیا، فرمایا ہم نے زہری سے یہ حدیث یاد کی، ان سے سعید بن مسیب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنازے کو لے کر جلدی چلا کرو۔ اگر وہ نیک ہے تو تم اسے بھلائی کی طرف پہنچا رہے ہو اور اگر اس کے سوا (بدکار) ہے تو ایک بوجھ ہے جسے تم اپنی گردنوں سے اتار رہے ہو۔
