Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الأَصْبَهَانِيِّ، عَنْ ذَكْوَانَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، رضى الله عنه أَنَّ النِّسَاءَ، قُلْنَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم اجْعَلْ لَنَا يَوْمًا. فَوَعَظَهُنَّ، وَقَالَ " أَيُّمَا امْرَأَةٍ مَاتَ لَهَا ثَلاَثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ كَانُوا حِجَابًا مِنَ النَّارِ ". قَالَتِ امْرَأَةٌ وَاثْنَانِ. قَالَ " وَاثْنَانِ ". وَقَالَ شَرِيكٌ عَنِ ابْنِ الأَصْبَهَانِيِّ، حَدَّثَنِي أَبُو صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي، هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ " لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ ".
English Translation
Narrated by Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him): The women submitted to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), 'Please set aside a day for us.' So he preached to them and stated, 'Any woman whose three children die, they will be a screen for her from the Hellfire.' A woman asked, 'And if two die?' He stated, 'Even two.' Sharik narrated from Ibn al-Isbahani, from Abu Salih, from Hadrat Abu Sa'id and Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with them both), from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) added: '(Provided) they had not reached the age of puberty.'
Urdu Translation
ہم سے مسلم نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن اصبہانی نے بیان کیا، ان سے ذکوان نے اور ان سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ خواتین نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: ہمارے لیے بھی ایک دن مقرر فرما دیجیے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں وعظ و نصیحت فرمائی اور ارشاد فرمایا: جس عورت کے تین بچے فوت ہو جائیں، وہ بچے اس کے لیے آگ سے پردہ بن جائیں گے۔ ایک خاتون نے عرض کیا: اور اگر دو (فوت ہو جائیں)؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو بھی (آگ سے حجاب بنیں گے)۔ اور شریک نے ابن اصبہانی سے روایت کیا ہے، انہوں نے فرمایا مجھ سے ابو صالح نے بیان کیا، ان سے حضرت ابو سعید اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: (شرط یہ ہے کہ بچے) بلوغت کو نہ پہنچے ہوں۔
