Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ خَمْسٌ رَدُّ السَّلاَمِ، وَعِيَادَةُ الْمَرِيضِ، وَاتِّبَاعُ الْجَنَائِزِ، وَإِجَابَةُ الدَّعْوَةِ، وَتَشْمِيتُ الْعَاطِسِ ". تَابَعَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ. وَرَوَاهُ سَلاَمَةُ عَنْ عُقَيْلٍ.
English Translation
Narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him): I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say, 'The rights of a Muslim upon other Muslims are five: returning the greeting, visiting the sick, following the funeral procession, accepting invitations, and saying Yarhamuk-Allah (may Allah have mercy on you) to the one who sneezes (when he says Alhamdulillah).' 'Abdur-Razzaq corroborated this, saying Ma'mar informed him. And Salama also narrated it from 'Uqail.
Urdu Translation
ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے عمرو بن ابی سلمہ نے بیان کیا، ان سے امام اوزاعی نے، انہوں نے فرمایا مجھے ابن شہاب نے خبر دی، انہوں نے فرمایا مجھے سعید بن مسیب نے خبر دی کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں: سلام کا جواب دینا، مریض کی عیادت کرنا، جنازے کے ساتھ جانا، دعوت قبول کرنا اور چھینکنے والے کو (اس کے الحمدللہ کے جواب میں) یرحمک اللہ کہنا۔ اس روایت کی متابعت عبدالرزاق نے کی ہے، انہوں نے فرمایا مجھے معمر نے خبر دی۔ اور اس کی روایت سلامہ نے بھی عقیل سے کی ہے۔
