Arabic (Original)
37/52(صحيح)عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ:"أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ لِي قَرَابَةً أَصِلُهُمْ وَيَقْطَعُونَ، وَأُحْسِنُ إِلَيْهِمْ وَيُسِيئُونَ إِلَيَّ، وَيَجْهَلُونَ عَلَيَّ وَأَحْلُمُ عَنْهُمْ. قَالَ:"لَئِنْ كَانَ كَمَا تَقُولُ كَأَنَّمَا تُسِفُّهُمُ(1)الْمَلَّ، وَلَا يَزَالُ مَعَكَ مِنَ اللَّهِ ظَهِيرٌ عَلَيْهِمْ مَا دُمْتَ على ذلك".
English Translation
Ali, may Allah be pleased with him, reported that the Prophet, peace be upon him, said to him: 'Indeed Fatimah is a part of me. What angers her angers me, and what harms her harms me.'
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ نبیصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اﷲ! میرے کچھ رشتہ دار ہیں۔ میں ان کے ساتھ صلہ رحمی کرتا ہوں۔ وہ قطع رحمی کرتے ہیں۔ میں ان سے حسن سلوک کرتا ہوں وہ مجھ سے بدسلوکی کرتے ہیں وہ مجھ سے جہالت (لڑائی) کرتے ہیں اور میں ان سے برداشت اور بردباری سے کام لیتا ہوں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اگر بات ایسی ہی ہے جیسے تم کہہ رہے ہو تو گویا تم ان کے منہ میں گرم راکھ ڈال رہے ہو۔ اور جب تک تم اسی حالت پر قائم رہو گے اللہ کی طرف سے ان کے خلاف ایک مدد کرنے والا تمہارے ساتھ ہمیشہ موجود رہے گا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 37]
