Arabic (Original)
343/442 عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" إن الله يرضى لكم ثلاثاً، ويسخط لكم ثلاثاً؛ يرضى لكم أن تعبدوه ولا تشركوا به شيئاً، وأن تعتصموا بحبل الله جميعاً، وأن تناصحوا من ولاه الله أمركم، ويكره لكم، قيل وقال، وكثرة السؤال، وإضاعة المال".
English Translation
Abu Hurayrah reported that the Messenger of Allah, peace be upon him, said, 'Allah is pleased with three things from you and is displeased with three things. He is pleased that you worship Him and do not associate anything with Him, that you hold fast to the rope of Allah altogether, and that you sincerely advise those whom Allah has put in charge of your affairs. He is displeased with gossip, excessive questioning, and wasting wealth.'
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اللہ تم سے تین باتوں سے راضی اور تین باتوں سے ناراض ہوتا ہے۔ وہ تمہارے لیے پسند کرتا ہے کہ اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور اللہ کی رسی کو تم سب مضبوطی سے پکڑے رہو، جن کو اللہ نے تمہاری ذمہ داری سونپی ہے ان (یعنی حکمرانوں) کی خیر خواہی کرو، اور وہ تمہارے لیے قیل وقال کو، کثرت سوال کو اور مال ضائع کرنے کو ناپسند کرتا ہے۔“(سوال کے تین معنی ہیں: شرعی احکامات کے متعلق زیادہ سوالات نہیں کرنے چاہیے، لوگوں سے بھیک نہیں مانگنی چاہیے، لوگوں سے ذاتی سوال نہیں کرنے چاہیے۔)[صحيح الادب المفرد/حدیث: 343]
