Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ، مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ ابْنِ سَعْدٍ، - قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَهُوَ الْحَسَنُ بْنُ سَعْدٍ - عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَانْطَلَقَ لِحَاجَتِهِ فَرَأَيْنَا حُمَّرَةً مَعَهَا فَرْخَانِ فَأَخَذْنَا فَرْخَيْهَا فَجَاءَتِ الْحُمَّرَةُ فَجَعَلَتْ تُعَرِّشُ فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَنْ فَجَعَ هَذِهِ بِوَلَدِهَا رُدُّوا وَلَدَهَا إِلَيْهَا " . وَرَأَى قَرْيَةَ نَمْلٍ قَدْ حَرَّقْنَاهَا فَقَالَ " مَنْ حَرَّقَ هَذِهِ " . قُلْنَا نَحْنُ . قَالَ " إِنَّهُ لاَ يَنْبَغِي أَنْ يُعَذِّبَ بِالنَّارِ إِلاَّ رَبُّ النَّارِ " .
English Translation
Hadrat ' Abd al-Rahman ibn Hadrat 'Abdullah narrates from his father ('Abdullah ibn Mas'ud, may Allah be well pleased with him): We were with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) on a journey. He went to relieve himself. We saw a bird (hummarah) with two chicks and took her chicks. The bird came and began to hover with outstretched wings. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came and stated: Who has distressed this bird by taking her young? Return her young to her. He also saw an ant colony that we had burned. He stated: Who burned this? We submitted: We did. He stated: It is not befitting for anyone to punish with fire except the Lord of the Fire.
Urdu Translation
حضرت عبدالرحمٰن بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے۔ آپ کسی ضرورت سے تشریف لے گئے۔ ہم نے ایک چڑیا (حمّرہ) دیکھی جس کے ساتھ دو بچے تھے، ہم نے اس کے دونوں بچے پکڑ لیے۔ وہ چڑیا آئی اور (اپنے بچوں کے لیے تڑپتے ہوئے) پر پھیلا کر اوپر منڈلانے لگی۔ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: کس نے اس کو اس کے بچوں سے بے قرار کیا ہے؟ اس کے بچے واپس کر دو۔ اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے چیونٹیوں کی ایک بستی دیکھی جو ہم نے جلا دی تھی۔ آپ نے ارشاد فرمایا: کس نے اسے جلایا ہے؟ ہم نے عرض کیا: ہم نے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آگ سے عذاب دینا آگ کے رب کے سوا کسی کو سزاوار نہیں۔
