Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مَوْدُودٍ، عَمَّنْ سَمِعَ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ، يَقُولُ سَمِعْتُ عُثْمَانَ، - يَعْنِي ابْنَ عَفَّانَ - يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لاَ يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَىْءٌ فِي الأَرْضِ وَلاَ فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ لَمْ تُصِبْهُ فَجْأَةُ بَلاَءٍ حَتَّى يُصْبِحَ وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُصْبِحُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ لَمْ تُصِبْهُ فَجْأَةُ بَلاَءٍ حَتَّى يُمْسِيَ " . قَالَ فَأَصَابَ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ الْفَالِجُ فَجَعَلَ الرَّجُلُ الَّذِي سَمِعَ مِنْهُ الْحَدِيثَ يَنْظُرُ إِلَيْهِ فَقَالَ لَهُ مَا لَكَ تَنْظُرُ إِلَىَّ فَوَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ عَلَى عُثْمَانَ وَلاَ كَذَبَ عُثْمَانُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَلَكِنَّ الْيَوْمَ الَّذِي أَصَابَنِي فِيهِ مَا أَصَابَنِي غَضِبْتُ فَنَسِيتُ أَنْ أَقُولَهَا .
English Translation
Hadrat Uthman ibn Affan (may Allah be well pleased with him) narrates: I heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say: Whoever says three times (in the evening): 'In the name of Allah, with Whose name nothing in the earth or the heavens can cause harm, and He is the All-Hearing, the All-Knowing' — no sudden affliction will befall him until morning. And whoever says it three times in the morning, no sudden affliction will befall him until evening. The narrator said: Then Aban ibn Uthman was afflicted with paralysis, and the man who had heard this hadith from him began looking at him. Aban said to him: Why are you looking at me? By Allah, I did not lie about Hadrat Uthman, nor did Hadrat Uthman lie about the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), but on the day I was afflicted, I became angry and forgot to recite it.
Urdu Translation
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو شخص (شام کو) تین مرتبہ کہے: بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لاَ يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَىْءٌ فِي الأَرْضِ وَلاَ فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (اللہ کے نام سے جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں دے سکتی اور وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے) اسے صبح تک کوئی اچانک مصیبت نہیں پہنچے گی، اور جو صبح کے وقت تین مرتبہ یہ کہے اسے شام تک کوئی اچانک مصیبت نہیں پہنچے گی۔ راوی نے کہا: پھر ابان بن حضرت عثمان کو فالج (لقوہ) ہو گیا، تو جس شخص نے ان سے یہ حدیث سنی تھی وہ ان کی طرف دیکھنے لگا، تو ابان نے اس سے فرمایا: تم مجھے کیا دیکھ رہے ہو؟ اللہ کی قسم! نہ میں نے حضرت عثمان پر جھوٹ بولا اور نہ حضرت عثمان نے نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر جھوٹ بولا، لیکن جس دن مجھے یہ مصیبت پہنچی اس دن مجھے غصہ آ گیا اور میں یہ دعا پڑھنا بھول گیا۔
