Arabic (Original)
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، - الْمَعْنَى - قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو وَائِلٍ الْقَاصُّ، قَالَ دَخَلْنَا عَلَى عُرْوَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ السَّعْدِيِّ فَكَلَّمَهُ رَجُلٌ فَأَغْضَبَهُ فَقَامَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ رَجَعَ وَقَدْ تَوَضَّأَ فَقَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي عَطِيَّةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الْغَضَبَ مِنَ الشَّيْطَانِ وَإِنَّ الشَّيْطَانَ خُلِقَ مِنَ النَّارِ وَإِنَّمَا تُطْفَأُ النَّارُ بِالْمَاءِ فَإِذَا غَضِبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَتَوَضَّأْ " .
English Translation
Abu Wa'il al-Qass narrates: We went to visit Hadrat Urwah ibn Muhammad ibn al-Sa'di (may Allah be well pleased with him). A man spoke to him and angered him, so he stood up and performed ablution. Then he returned — having completed his ablution — and said: My father narrated to me from my grandfather Hadrat Atiyyah al-Sa'di (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Anger is from Shaytan, and Shaytan was created from fire, and fire is extinguished with water. So when one of you becomes angry, let him perform ablution.
Urdu Translation
حضرت ابووائل قاص بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت عروہ بن محمد بن سعدی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے پاس حاضر ہوئے، ایک شخص نے ان سے گفتگو کی جس سے انہیں غصہ آ گیا، وہ کھڑے ہوئے اور وضو کیا، پھر واپس آئے — اور انہوں نے وضو کر لیا تھا — تو فرمایا: میرے والد نے مجھ سے بیان کیا، وہ میرے دادا حضرت عطیہ سعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: غصہ شیطان کی طرف سے ہے اور شیطان آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور آگ پانی سے بجھائی جاتی ہے، لہٰذا جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وضو کرے۔
