Arabic (Original)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْجَرَّاحِ الأَذَنِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أُتِيَ بِكِسْوَةٍ فِيهَا خَمِيصَةٌ صَغِيرَةٌ فَقَالَ " مَنْ تَرَوْنَ أَحَقَّ بِهَذِهِ " . فَسَكَتَ الْقَوْمُ فَقَالَ " ائْتُونِي بِأُمِّ خَالِدٍ " . فَأُتِيَ بِهَا فَأَلْبَسَهَا إِيَّاهَا ثُمَّ قَالَ " أَبْلِي وَأَخْلِقِي " . مَرَّتَيْنِ وَجَعَلَ يَنْظُرُ إِلَى عَلَمٍ فِي الْخَمِيصَةِ أَحْمَرَ أَوْ أَصْفَرَ وَيَقُولُ " سَنَاهْ سَنَاهْ يَا أُمَّ خَالِدٍ " . وَسَنَاهْ فِي كَلاَمِ الْحَبَشَةِ الْحَسَنُ .
English Translation
Hadrat Umm Khalid bint Khalid ibn Sa'id ibn al-As (may Allah be well pleased with her) narrates that some garments were brought to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), among which was a small striped cloak. He (blessings and peace of Allah be upon him) said: Whom do you consider most deserving of this? The people remained silent. He said: Bring Umm Khalid to me. So she was brought, and he clothed her with it by his own blessed hand. Then he said twice: Wear it out and make it ragged. He kept looking at the red or yellow stripes on the cloak and saying: O Umm Khalid! Sanah, sanah! (meaning: beautiful, beautiful). The word 'sanah' means beautiful in the Abyssinian language.
Urdu Translation
حضرت ام خالد بنت خالد بن سعید بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں کچھ کپڑے آئے جن میں ایک چھوٹی سی دھاری دار چادر تھی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ کس کو اس کا زیادہ مستحق سمجھتے ہو؟ لوگ خاموش رہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ام خالد کو میرے پاس لاؤ۔ چنانچہ وہ لائی گئیں، آپ نے انہیں خود اپنے دستِ مبارک سے وہ چادر پہنائی، پھر دوبار ارشاد فرمایا: پہن پہن کر اسے پرانا اور بوسیدہ کرو۔ آپ چادر کی سرخ یا زرد دھاریوں کو دیکھتے جاتے تھے اور فرماتے جاتے تھے: اے ام خالد! «سَنَاهْ سَنَاهْ» (یعنی خوبصورت، خوبصورت)۔ اور «سَنَاهْ» حبشی زبان میں خوبصورت کے معنی میں ہے۔
