Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اقْرَأْ عَلَىَّ سُورَةَ النِّسَاءِ " . قَالَ قُلْتُ أَقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ قَالَ " إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي " . قَالَ فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ حَتَّى إِذَا انْتَهَيْتُ إِلَى قَوْلِهِ { فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ } الآيَةَ فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَإِذَا عَيْنَاهُ تَهْمِلاَنِ .
English Translation
Hadrat Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be well pleased with him) narrates: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated to me: Recite Surah al-Nisa to me. I submitted: Shall I recite it to you when it was revealed upon you? He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: I love to hear it from others. So I recited to him until I reached the verse: 'How then shall it be when We bring from every nation a witness' — I raised my head and saw that tears were flowing from both his blessed eyes.
Urdu Translation
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے سورۃ النساء پڑھ کر سناؤ۔ میں نے عرض کیا: کیا میں آپ کو پڑھ کر سناؤں حالانکہ آپ پر ہی نازل ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ پسند ہے کہ میں دوسروں سے سنوں۔ تو میں نے آپ کو پڑھ کر سنایا، یہاں تک کہ جب میں اس آیت پر پہنچا: «فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ» (تو اس وقت کیسا ہوگا جب ہم ہر امت سے ایک گواہ لائیں گے) تو میں نے سر اٹھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی دونوں آنکھوں مبارک سے آنسو جاری ہیں۔
