Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى، حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ، كَانَ فِي سَرِيَّةٍ مِنْ سَرَايَا رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَحَاصَ النَّاسُ حَيْصَةً فَكُنْتُ فِيمَنْ حَاصَ - قَالَ - فَلَمَّا بَرَزْنَا قُلْنَا كَيْفَ نَصْنَعُ وَقَدْ فَرَرْنَا مِنَ الزَّحْفِ وَبُؤْنَا بِالْغَضَبِ فَقُلْنَا نَدْخُلُ الْمَدِينَةَ فَنَتَثَبَّتُ فِيهَا وَنَذْهَبُ وَلاَ يَرَانَا أَحَدٌ - قَالَ - فَدَخَلْنَا فَقُلْنَا لَوْ عَرَضْنَا أَنْفُسَنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِنْ كَانَتْ لَنَا تَوْبَةٌ أَقَمْنَا وَإِنْ كَانَ غَيْرَ ذَلِكَ ذَهَبْنَا - قَالَ - فَجَلَسْنَا لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَبْلَ صَلاَةِ الْفَجْرِ فَلَمَّا خَرَجَ قُمْنَا إِلَيْهِ فَقُلْنَا نَحْنُ الْفَرَّارُونَ فَأَقْبَلَ إِلَيْنَا فَقَالَ " لاَ بَلْ أَنْتُمُ الْعَكَّارُونَ " . قَالَ فَدَنَوْنَا فَقَبَّلْنَا يَدَهُ فَقَالَ " أَنَا فِئَةُ الْمُسْلِمِينَ " .
English Translation
Hadrat Abdullah ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) narrated that he was in one of the military detachments of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). He said: The people fled, and I was among those who fled. When we came out, we said: What shall we do now that we have fled from the battlefield and have incurred divine anger? Then we said: Let us enter Madinah quietly and leave unseen. He said: We entered and then thought — let us present ourselves before the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him); if there is repentance for us, we shall stay, otherwise we shall depart. So we sat waiting for the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) before the Fajr prayer. When he came out, we stood up and submitted: We are the ones who fled. He turned toward us and stated: "No, rather you are those who return to fight again." He said: We drew near and kissed his blessed hand. He stated: "I am the rallying point of the Muslims."
Urdu Translation
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سریّوں میں سے ایک سریّے میں تھے۔ فرمایا: لوگ (میدانِ جنگ سے) بھاگے اور میں بھی بھاگنے والوں میں سے تھا۔ جب ہم باہر نکلے تو ہم نے کہا: ہم کیا کریں جبکہ ہم میدانِ جنگ سے بھاگے ہیں اور غضبِ الٰہی کے مستحق ہوئے ہیں! پھر ہم نے کہا: مدینہ میں داخل ہو کر ٹھہریں اور کسی کو دکھائی نہ دیں۔ فرمایا: ہم داخل ہوئے تو سوچا: اگر ہم اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کریں اگر ہماری توبہ قبول ہو تو ٹھہر جائیں ورنہ چلے جائیں۔ پس ہم نماز فجر سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بیٹھے۔ جب آپ تشریف لائے تو ہم کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ہم بھاگنے والے ہیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: "نہیں، بلکہ تم لوٹ کر (پھر) حملہ کرنے والے ہو۔" فرمایا: ہم قریب آئے اور آپ کا دستِ مبارک چوما۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "میں مسلمانوں کی جماعت (کا مرکز) ہوں۔"
