Arabic (Original)
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الأَذْرَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ عَائِشَةَ، وَأُمِّ سَلَمَةَ زَوْجَىِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُمَا قَالَتَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصْبِحُ جُنُبًا . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ الأَذْرَمِيُّ فِي حَدِيثِهِ فِي رَمَضَانَ مِنْ جِمَاعٍ غَيْرِ احْتِلاَمٍ ثُمَّ يَصُومُ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَمَا أَقَلَّ مَنْ يَقُولُ هَذِهِ الْكَلِمَةَ - يَعْنِي يُصْبِحُ جُنُبًا فِي رَمَضَانَ - وَإِنَّمَا الْحَدِيثُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا وَهُوَ صَائِمٌ .
English Translation
Umm al-Mu'minin Hadrat Aishah al-Siddiqah (may Allah be well pleased with her) and Umm al-Mu'minin Hadrat Umm Salamah (may Allah be well pleased with her) — the pure wives of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) — both narrated: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) used to wake up in the morning in a state of major ritual impurity (janabah). Hadrat Abdullah al-Adhrami said in his narration: in Ramadan, from intercourse — not from a wet dream — then he would fast. Abu Dawud (upon him be mercy) said: Very few have narrated this phrase, meaning 'waking up in janabah in Ramadan.' The hadith simply states that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) would wake up in a state of janabah while fasting.
Urdu Translation
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا (جو نبیِّ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ازواجِ مطہرات ہیں) سے روایت ہے، دونوں نے فرمایا: رسولِ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جنابت کی حالت میں صبح فرماتے تھے۔ عبداللہ اذرمی نے اپنی روایت میں کہا: رمضان میں جماع سے (نہ کہ احتلام سے) جنابت کی حالت میں صبح ہوتی، پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم روزہ رکھتے۔ حضرت ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: بہت کم لوگوں نے یہ کلمہ بیان کیا ہے یعنی "رمضان میں جنابت کی حالت میں صبح ہونا"، حدیث تو صرف یہ ہے کہ نبیِّ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم جنابت کی حالت میں صبح فرماتے اور روزے سے ہوتے تھے۔
