Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، وَمُسَدَّدٌ، قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمْسَحُ رَأْسَهُ مَرَّةً وَاحِدَةً حَتَّى بَلَغَ الْقَذَالَ - وَهُوَ أَوَّلُ الْقَفَا - وَقَالَ مُسَدَّدٌ وَمَسَحَ رَأْسَهُ مِنْ مُقَدَّمِهِ إِلَى مُؤَخَّرِهِ حَتَّى أَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ تَحْتِ أُذُنَيْهِ . قَالَ مُسَدَّدٌ فَحَدَّثْتُ بِهِ يَحْيَى فَأَنْكَرَهُ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَسَمِعْتُ أَحْمَدَ يَقُولُ ابْنُ عُيَيْنَةَ زَعَمُوا كَانَ يُنْكِرُهُ وَيَقُولُ أَيْشِ هَذَا طَلْحَةُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ
English Translation
Hadrat Talhah ibn Musarrif narrates from his father, from his grandfather: I saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) wipe his blessed head once until he reached the qadhal (the upper part of the nape). Musaddad's version states: 'He (blessings and peace of Allah be upon him) wiped his blessed head from front to back until he drew his hands out from beneath his ears.' Musaddad says: 'I narrated this tradition to Yahya, and he considered it munkar (rejected).' Abu Dawud states: I heard Ahmad (ibn Hanbal) say: People claimed that Ibn Uyaynah also considered it munkar and said: 'What kind of chain is this — Hadrat Talhah from his father from his grandfather?'
Urdu Translation
حضرت طلحہ بن مصرف اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (کعب بن عمرو) سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو سر مبارک کا ایک بار مسح فرماتے دیکھا یہاں تک کہ قذال (گردن کا اوپری حصہ) تک پہنچے۔ مسدد کی روایت میں ہے: آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے سر مبارک کا اگلے حصے سے پچھلے حصے تک مسح فرمایا یہاں تک کہ دونوں ہاتھ مبارک کانوں کے نیچے سے نکالے۔ مسدد فرماتے ہیں: میں نے یحییٰ سے یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے اسے منکر قرار دیا۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: میں نے احمد (بن حنبل) سے سنا، فرماتے تھے: ابن عیینہ کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ وہ اسے منکر سمجھتے تھے اور کہتے تھے: یہ کیسی سند ہے — حضرت طلحہ اپنے والد سے، وہ اپنے دادا سے؟
