العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم سُئِلَ عَنْ أَكْلِ الضَّبِّ فَقَالَ " لاَ آكُلُهُ وَلاَ أُحَرِّمُهُ " . قَالَ وَفِي الْبَابِ عَنْ عُمَرَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَثَابِتِ بْنِ وَدِيعَةَ وَجَابِرٍ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ حَسَنَةَ . قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ . وَقَدِ اخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي أَكْلِ الضَّبِّ فَرَخَّصَ فِيهِ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَغَيْرِهِمْ وَكَرِهَهُ بَعْضُهُمْ . وَيُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ أُكِلَ الضَّبُّ عَلَى مَائِدَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَإِنَّمَا تَرَكَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَقَذُّرًا .
الترجمة الإنجليزية
It is narrated by Hadrat Ibn 'Umar that "The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was asked about eating a mastigure and he said: 'I do not eat it, and I do not prohibit eating it.'" [He said:] There are narrations on this topic from 'Umar, Abu Sa'eed, Hadrat Ibn 'Abbas, Thabit bin Wadi'ah, Hadrat Jabir, and 'Abdur-Rahman bin Hasanah. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih The People of knowledge have differed over eating mastigure. Some of the people of knowledge among the Companions of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and others permitted it, while others considered it disliked. It has been related that Hadrat Ibn 'Abbas said: "Mastigure was eaten on the dining spread of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), and the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) only avoided it because it was distasteful to him
الترجمة الأردية
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ضب ( گوہ ) کھانے کے بارے میں پوچھا گیا؟ تو آپ نے فرمایا: ”میں نہ تو اسے کھاتا ہوں اور نہ حرام کہتا ہوں“ ۱؎۔ امام ترمذی فرماتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں عمر، حضرت ابو سعید خدری، حضرت ابن عباس، ثابت بن ودیعہ، حضرت جابر اور عبدالرحمٰن بن حسنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- ضب کھانے کے سلسلے میں اہل علم کا اختلاف ہے، بعض اہل علم صحابہ نے رخصت دی ہے، ۴- اور بعض نے اسے مکروہ سمجھا ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے دستر خوان پر ضب کھایا گیا، رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے طبعی کراہیت کی بنا پر اسے چھوڑ دیا۔
