العربية (الأصل)
680 - أنا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ نا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفِ بْنِ حَيَّانَ الشَّافِعِيُّ، بِبَغْدَادَ، نا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَامِدٍ نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْقَاسِمِ التَّيْمِيَّ أَبُو بَكْرٍ الْوَرَّاقَ الْمُلَقَّبُ بِغَرِيفٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَفْصٍ الْفَلَّاسَ، يَقُولُ: نا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ شُعْبَةَ فَجَاءَ سَائِلٌ فَقَالَ شُعْبَةُ: تَصَدَّقُوا، فَلَمْ يَتَصَدَّقُوا، فَقَالَ: حَدَّثنا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ». فَلَمْ يُعْطَ السَّائِلُ شَيْئًا، فَقَالَ: حَدَّثنا الْأَعْمَشِيُّ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقٍّ تَمْرَةٍ»فَلَمْ يُعْطُوا شَيْئًا. فَقَالَ: حَدَّثنا مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ»قَالَ: فَلَمْ يُعْطُوا شَيْئًا. فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أُحَدِّثَنَّكُمُ الْيَوْمَ بِشَيْءٍ، قُومُوا دُكَّانَ الثَّعَاوِبَةِ
الترجمة الإنجليزية
Abu Bahr al-Bakrawi said: We were with Imam Shu'bah when a beggar came. Shu'bah said: 'Give in charity,' but they did not. So he narrated from Abu Ishaq, from Abdullah ibn Ma'qil, from Adiyy ibn Hatim that the Prophet (peace be upon him) said: "Protect yourselves from the Fire, even with half a date." Still, the beggar was not given anything. So he narrated it through another chain, and then a third chain, all with the same wording. When they still gave nothing, he said: 'By Allah, I will certainly keep narrating to you today. Get up, you miserly shopkeepers!'
الترجمة الأردية
ابوبحر بکراوی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم امام شعبہ کے پاس تھے کہ ایک سائل آیا تو شعبہ نے کہا: صدقہ کرو۔ لیکن لوگوں نے صدقہ نہ کیا تو انہوں نے فرمایا: ہمیں ابواسحاق نے عبداللہ بن معقل از عدی بن حاتم کی سند سے حدیث بیان کی کہ بے شک نبیصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“(حدیث سن کر بھی) سائل کو کچھ نہ دیا گیا تو امام شعبہ نے فرمایا: ہمیں اعمشی نے خیثمہ از عدی بن حاتم کی سند سے حدیث بیان کی کہ نبیصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“اس بار بھی لوگوں نے (سائل کو) کچھ نہ دیا تو امام شعبہ نے فرمایا: ہمیں محل بن خلیفہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: کہ میں نے عدی بن حاتم کو یہ کہتے سنا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“راوی کہتا ہے کہ لوگوں نے پھر بھی کچھ نہ دیا تو امام شعبہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! آج میں تمہیں ضرور کوئی نہ کوئی حدیث بیان کرتا رہوں گا، بخیل دکاندارو! یہاں سے اٹھ کر چلے جاؤ۔[مسند الشهاب/حدیث: 680]
