العربية (الأصل)
406 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ أَحْمَدَ الصَّيْدَلَانِيُّ، بِمَكَّةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْعُقَيْلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَتِيقٍ الْقُرَشِيُّ أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ فِرَاسٍ
الترجمة الإنجليزية
Whoever fears (traveling in the darkness of the night), sets out in the early part of the night; and whoever sets out early reaches the destination. Beware! Indeed, the merchandise of Allah is precious. Beware! The merchandise of Allah is Paradise.
الترجمة الأردية
نوٹ: مؤلف نے اس روایت کو امام عقیلی رحمہ اللہ کی سند سے بیان کیا ہے، امام عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمیں محمد بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہمیں ابوالنضر ہاشم بن قاسم نے بیان کیا، انہیں ابوعقیلی نے بیان کیا، انہیں یزید بن سنان نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: میں نے بکیر بن فیروز کو سنا، انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو شخص (رات کے پچھلے پہر سفر کرنے سے) ڈرتا ہے وہ رات کے پہلے پہر سفر پر چل پڑتا ہے اور جو رات کے پہلے پہر سفر پر چل پڑتا ہے وہ منزل پر پہنچ جاتا ہے، سنو! بے شک اللہ کا سامان بڑا قیمتی ہے، سنو! اللہ کا سامان جنت ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 406]
