العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلالُ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عُمَرَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَطَلْحَةُ، وَسَعْدٌ، وَجَاءَ عَلِيٌّ، وَالْعَبَّاسُ، يَخْتَصِمَانِ، فَقَالَ لَهُمْ عُمَرُ: أَنْشُدُكُمْ بِالَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَاءُ وَالأَرْضُ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم، قَالَ: لا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَاهُ صَدَقَةٌ، فَقَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ طَوِيلَةٌ.
الترجمة الإنجليزية
Malik bin Aws ibn al-Hadtahan said:“I entered the presence of 'Umar, after which 'Abd ar- Rahman ibn 'Awf and Hadrat Talha and Sa'd entered his presence, and 'Ali and al-'Abbas came in quarreling, so 'Umar said to them: ‘I adjure you by the One with whose permission the heaven and the earth exist, do you know that Allah’s Messenger said (Allah bless him and give him peace): 'We are not inherited from. Whatever we leave behind is a charitable donation'?"
الترجمة الأردية
حضرت مالک بن اوس بن حدثان فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس حاضر ہوا، پھر ان کے پاس حضرت عبدالرحمٰن بن عوف، حضرت طلحہ اور حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہم آئے، اور حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم اور حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے اور ان میں جھگڑا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے فرمایا: میں تمہیں اس ذات کی قسم دیتا ہوں جس کے حکم سے آسمان و زمین قائم ہیں، کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم (انبیاء) کی میراث نہیں ہوتی، جو کچھ ہم چھوڑیں وہ صدقہ ہے؟ سب نے کہا: ہاں اللہ کی قسم! اس حدیث میں ایک طویل واقعہ ہے۔
