العربية (الأصل)
نا نا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، أَنَّمَعْقِلَ بْنَ مُقَرِّنٍ، أَتَى عَبْدَ اللَّهِ، فَقَالَ: إِنَّهُ حَرَّمَ الْفِرَاشَ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ:" يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ إِلَى قَوْلِهِ: الْمُعْتَدِينَ سورة المائدة آية 87، أَعْتِقْ رَقَبَةً، قَالَ: إِنَّمَا قَرَأْتُ الآيَةَ الْبَارِحَةَ، فَأَتَيْتُكَ قَالَ: عَبْدِي سَرَقَ مِنْ عِنْدِي قَبَاءً , قَالَ: مَالُكَ سَرَقَ بَعْضُهُ فِي بَعْضٍ , قَالَ: أَظُنُّهُ ذَكَرَ أَمَتِي زَنَتْ قَالَ: اجْلِدْهَا , قَالَ: إِنَّهَا لَمْ تُحْصَنْ، قَالَ: إِحْصَانُهَا إِسْلامُهَا".
الترجمة الإنجليزية
Ma'qil ibn Muqarrin came to 'Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) and said: 'I have forbidden my bed for myself.' So 'Abdullah recited: 'O you who believe, do not prohibit the good things which Allah has made lawful to you' (5:87), up to 'the transgressors.' Then he said: 'Expiate for your oath and go back to your bed.'
الترجمة الأردية
سیدنا معقل بن مقرن رضی اللہ عنہ، سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ میں نے بیوی سے تعلق کو اپنے اوپر حرام کر لیا ہے۔ تو سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے آیت تلاوت کی:﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ﴾تا﴿الْمُعْتَدِينَ﴾، اور فرمایا: ایک غلام آزاد کرو۔ معقل رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے یہ آیت رات ہی پڑھی تھی اور اسی لیے آج آپ کے پاس آیا ہوں۔ پھر کہا: میرے غلام نے میری چادر چوری کر لی، تو عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا مال ہی تمہارے بعض افراد سے چوری ہوا۔ پھر غالباً معقل رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ میری باندی نے زنا کیا، تو آپ نے فرمایا: اسے کوڑے مارو، انہوں نے کہا: وہ تو غیر شادی شدہ ہے، فرمایا: اس کا اسلام ہی اس کا احصان یعنی عصمت ہے۔[سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 773]
