العربية (الأصل)
ناخَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْيَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْمُجَاهِدٍ، عَنْيَزِيدَ بْنِ شَجَرَةَ، أَنَّهُ قَالَ: قَدْ أَصْبَحَتْ عَلَيْكُمْ مِنَ اللَّهِ نِعْمَةٌ مِنْ بَيْنِ أَصْفَرَ وَأَخْضَرَ وَأَحْمَرَ، وَفِي الْبُيُوتِ مَا فِيهَا، فَإِذَا لَقِيتُمُ الْعَدُوَّ غَدًا فَقُدُمًا قُدُمًا، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا تَقَدَّمَ عَبْدٌ خُطْوَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلا اطَّلَعَ عَلَيْهِ الْحُورُ الْعِينُ، فَإِنْ تَأَخَّرَ اسْتَتَرْنَ مِنْهُ، فَإِنْ قُتِلَ كَانَتْ أَوَّلُ قَطْرَةٍ تَقْطُرُ مِنْ دَمِهِ كَفَّارَةً لِخَطَايَاهُ، وَتَأْتِيهِ اثْنَتَانِ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ مَعَ كُلِّ وَاحِدَةٍ سَبْعُونَ حُلَّةً لا يُجَاوِزُ بَيْنَ أُصْبُعِهَا، تَنْفُضَانِ عَنْهُ التُّرَابَ، وَتَقُولانِ: مَرْحَبًا قَدْ آنَ لَكَ، وَيَقُولُ: مَرْحَبًا قَدْ آنَ لَكُمَا".
الترجمة الإنجليزية
Yazid ibn Shajarah (may Allah have mercy on him) said: "Allah has blessed you with bounties of every color. When you meet the enemy tomorrow, advance! Advance! For the Messenger of Allah (peace be upon him) said: 'No servant takes a single step forward in the cause of Allah except that the houris peek at him. If he retreats, they hide from him. If he is killed, the first drop of his blood expiates his sins, and two houris come to him, each with seventy garments, wiping the dust from his face, saying: Welcome, your time has come! And he says: Welcome, your time has come!'"
الترجمة الأردية
سیدنا یزید بن شجرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:”اللہ نے تم پر نعمتیں برسائی ہیں، تمہارے ارد گرد زرد، سبز، سرخ چیزیں اور گھروں میں طرح طرح کی آسائشیں ہیں۔ جب تم کل دشمن سے ملو تو آگے بڑھو آگے بڑھو، کیونکہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو اللہ کی راہ میں ایک قدم بھی آگے بڑھاتا ہے، اس پر حور عین جھانکتی ہیں۔ اگر وہ پیچھے ہٹتا ہے تو وہ حوریں چھپ جاتی ہیں۔ اگر وہ قتل ہو جائے تو اس کے خون کے پہلے قطرے کے ساتھ اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“پھر دو حوریں آتی ہیں جن کے ساتھ ہر ایک کے پاس ستر (70) لباس ہوتے ہیں، وہ اس سے مٹی جھاڑتی ہیں اور کہتی ہیں:”خوش آمدید! اب تیرا وقت آ گیا ہے۔“وہ جواب دیتا ہے:”خوش آمدید! تمہارا بھی وقت آ گیا ہے۔““[سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3741]
